پنجاب بھر میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

 Double Riding Banned

Double Riding Banned

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کو صوبے بھر میں نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہیلی کیم، ڈرون اور فضائی کوریج پر بھی پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں کسی بھی تقریب یا اجتماع کے دوران بڑے غبارے اڑانے پر بھی پابندی کا سختی سے نفاذ ہو گا۔