پنجاب میں کہیں آگ نہیں لگی ہوئی، احتجاج ضرور ہوا: پرویز رشید

 Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید نے کہا کہ ایگزیکٹ کو ٹی وی لائسنس نواز حکومت نے نہیں بلکہ اس سے پہلے جاری کیا گیا۔ موجودہ حکومت نے اس چینل کی سیکیورٹی کلیيرنس منسوخ کی۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ڈسکہ واقعہ کے ردعمل میں پنجاب میں پرامن احتجاج ہوا ہے کہیں پر بھی جلاؤ گھیراو نہیں ہوا۔ حکومت نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا۔

ذمہ داروں کو انصاف کے کہٹرے میں لائیں گے ۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پورا مالی سال عوام کو ریلیف فراہم کرتے اور عوام دوست منصوبے بناتے گزرا۔

چئیرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اپنا آئینی حق استعمال کرے گی کیونکہ حکومت سمجھتی ہے ان کی تعیناتی شفاف نہیں تھی۔