چوتھے آل پنجاب سلیم شہید فٹبال ٹورنامنٹ کے اہم میچوں میں امرت نگر اور کارواں فٹبال کلب کی جیت

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) امرت نگر 133 سولہ ایل میں منعقدہ چوتھے آل پنجاب سلیم شہید فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں امرت فٹبال کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد المدد فٹبال کلب کچہ کھوہ کو ایک گول سے ہرا دیا۔جبکہ دوسرا میچ کرائون فٹبال کلب خانیوال اور کارواں فٹبال کلب میاں چنوں کے درمیان کھیلا گیا جو کرائون فٹبال کلب نے جیت لیا۔دونوں میچوں کے مہمانانِ خصوصی آصف ٹھیکیدار،ثمر ایلون،عمران سیموایل قابلیا،نعیم سہوترا اور عظیم جان کا سرپرست ٹورنامنٹ چوہدری سیمسن دتہ ممبر ضلع کونسل و صدرپی ایم ایل این اقلیتی ونگ خانیوال نے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا۔اِس موقع پر نمبردار آشر نتھانی ایل،انسپکٹر بشارت شہزاد گل، چوہدری سلیم گلزار دتہ،چوہدری نعیم مشتاق،نوید احمد گل ،وسیم باری ، جیمس یعقوب اور کرسچن رائٹرزفیلوشپ کے چئیرمین اے ڈی ساحل منیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Group Photo Players

Group Photo Players

Group Photo Players

Group Photo Players