حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ کی مظفرانہ قیادت میں عوام دوست پالیسیاں مرتب کررہی ہے

Khidmat Cards Aschiems Meetng

Khidmat Cards Aschiems Meetng

جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ کی مظفرانہ قیادت میں عوام دوست پالیسیاں مرتب کررہی ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب خدمت کارڈ سکیم کے تحت ضلع کے 30 ہزار 606 معذور افراد کو خدمات کارڈ کا اجراء کیا جائیگا۔ جس کے تحت ہرماہ انہیں 12 سوروپے کی گرانٹ ملے گی۔

یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن نادر چٹھہ نے ضلع میں پنجاب خدمت کارڈ سکیم عمل درآمد کے ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنرز عمران عصمت پنوں، احسن رضا، شاہد جوئیہ،عامر کنگ،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،منیجر انڈسٹریل ہوم فاروق بٹ، ڈی ڈی اوز سوشل ویلفیئر سہیل آرتھر،فضل عباس، مہر غلام فرید، سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہرکے علاوہ دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے اجلاس کو بتایا کہ اس سکیم کے معذور افراد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں قائم مراکز میںمیڈیکل ٹیسٹ ہوگا جہاں سے ان کیلئے معذوری سرٹیفکیٹ جاری ہوگا اور اس کے بعد انہیں موبائل سمیں جاری کی جائینگی جس کے تحت وہ موبائل کمپنیوں کے فرنچائز آفسز اور پنجاب بنک سے رقم وصول کر سکیں گے۔رقم کی ترسیل معذور مستحق افراد کو سہ ماہی بنیاد پر کی جائیگی اور ہر تین ماہ بعد انہیں 26 سو روپے کی رقم دی جائیگی۔