پنجاب حکومت نے پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر کے تباہ کر دیا ہے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پولیس کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر کے اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پولیس کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راجن پور آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا ہی نتیجہ ہے۔