پنجاب حکومت کا پچاس ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سکولوں کے پچاس ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبے کے مختلف سکولوں میں تعینات پچاس ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ چھ سال سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری بھی تیار کر لی گئی ہے جس پر وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی بھی روک دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی استاد کو جبری ریٹائر یا برطرف نہیں کیا جائے گا۔