پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے۔ طارق سعید

Punjab Highway, Patrolling Police

Punjab Highway, Patrolling Police

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ضمن میں جہاں دیگر اداروں کی ٹریننگ کروائی گئی ہے وہاں پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے۔

ہماری پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوان بھی ہماری طرح کسی بھی حادثہ میں پہلے رسپانڈر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید نیپیٹرولنگ چوکی پوسٹ جھنگ میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد آگہی کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی دینا ہے جس کی بدولت کسی بھی ہنگامی حالات میں نہ صرف اپنی مدد کر سکیں بلکہ اپنے معاشرے کی اسی طرح سے خدمت خلق بھی کر سکیں۔

دریں اثناء تربیتی ورکشاپ میںریسکیو سیفٹی آفیسر اصغری پروین اور ریسکیو اہلکاران نے پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی بارے بریفنگ دی اور حادثات میں زخمیوں کو طبی امداد،آتشزدگی اور دیگر ایمرجنسیز میں تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مشقیں بھی کروائیں جس پر ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس جھنگ عالم شیر رجوکہ نے ڈاکٹر طارق سعید اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا او ر اس ریسکیو سیفٹی مہم پر تبادلہ خیال بھی کیا۔