پنجاب کے حقیقی خادم اعلیٰ

Inflation

Inflation

تحریر: محمد شاہد محمود
رمضان کا مبارک مہینہ آتا ہے تو پاکستان میں مہنگائی عروج پر پہنچ جاتی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگ جاتی ہیں، غریب گھرانے سحری و فطاری کو ترستے ہیں، اشیائے ضروریہ کے نرخ یکدم ڈبل کر دیئے جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا، دکاندار بھی رمضان کے مہینے میں شیطان کے قید ہونے کے باوجود غریب عوام کا خون چوستے ہیں، مہنگائی کے اس دور میں جہاں غربت کے باعث لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔

خواتین دریائوں میں چھلانگیں لگا رہی ہیں تو کہیں باپ اپنے بیٹوں کو غربت کے باعث اپنے ہی ہاتھ سے ان کے گلے دبا رہا ہے، کہیں پانی کے ساتھ روزہ افطار ہوتا ہے تو کہیں نمک کے ساتھ،ایسے حالات میں حکومت پنجاب نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار و بہترین اقدامات کئے ہیں،گزشتہ برس کی طرح پنجاب کے ہر شہر میں تحصیل کی سطح پر سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ خود وزیر اعلیٰ پنجاب نہ صرف خود کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے سب وزراء و مشیران کو ،اراکین اسمبلی کو سخت گرمی میں بھی ٹھنڈے اے سی والے کمروں میں روزے گزارنے کی بجائے سستے رمضان بازاروں کے دوروں پر لگایا ہوا ہے تا کہ عوام کو کم سے کم مشکلات ہوںاور سستے نرخوں انہیں اشیائے خوردونوش میسر ہوں۔

پنجاب حکومت کے رمضان بازاروں سے نہ صرف غریب لوگوں کو ریلیف ملا ہے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردنوش پر حکومت پنجاب نے جہاں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے وہاں سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیاء کی نیلامیوں کے نظام کو بھی بہتر بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل رہا ہے۔ حکومتی نمائندوں کے مطابق رمضان بازاروں میں آخری روزے تک فعال مانیٹرنگ جاری رہے گی اور اس سلسلے میں ہر مجاز شخص کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہمیشہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے ۔ پنجاب بھر کے 340 سے زائد رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ عوامی ریلیف کے لیے رمضان بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 5ارب روپے کا تاریخی پیکج وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے12ہزارسے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر کے تمام رمضان بازاروں میں 10کلوگرام آٹے کا فی تھیلہ310روپے ، چینی فی کلوگرام45روپے جبکہ گھی بازار سے10روپے، انڈے فی درجن بازارسے12روپے اور پھل اور سبزیاں بھی عام بازار سے کم قیمت پر رمضان بازاروںمیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سمیت چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزرا و دیگر عوامی نمائندگان اور انتظامی مشینری رمضان بازاروں کوعوامی سہولت کیلئے بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف عمل ہیں اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کارکر دگی رپورٹس وزیراعلیٰ تک پہنچ رہی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسران نے ماہِ رمضان کے شروع ہوتے ہی لاہور میں قائم مختلف رمضان بازاروں میں موجود سٹالز پر موجود اشیاء خوردنوش کے معیار کا معائنہ کیا ۔ فوڈ سیفٹی افسران نے علامہ اقبال ٹائون میں سبزہ زار اور جوہر ٹائون کے رمضان بازاروں میں موجود کل 72سٹالز کا 426مرتبہ معائنہ کیا ، غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 جوس اور 1 مصالہ جات کا سٹال کینسل کروا دیا۔

جبکہ 7 کلو مصالہ جات،3کلو غیر معیاری کشمش موقع سے اٹھوادی ۔نشتر ٹائون میں کاہنہ نو، نشتر بازار اور ٹائون شپ کے رمضان بازاروں میں موجود کل88سٹالز کا 588مرتبہ معائنہ کیا ، غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،15کلو بیسن، 2کلو کیچپ،32لِٹر سکوائش،10کلو بیسن، 23کلو مصالہ جات ، 18کلو غیر معیاری بناسپتی گھی اور 180کلو گیر معیاری جوس موقع سے اٹھوادی، جبکہ 3جوس اور 2بیسن کے سٹالز کینسل کروادئیے۔ شالیمار ٹائون میں سنگھ پورہ، شاد باغ رمضان بازار میں40سٹالزکا 328مرتبہ معائنہ کیا۔270لٹر غیر معیاری جوس،12کلو زائد المعیاد نمک پائے جانے پر موقع سے اٹھوادیا۔سمن آباد ٹائون میںوحدت کالونی اور گلشنِ راوی کے رمضان بازاروں کے کل111سٹالز کے 576مرتبہ معائنہ کیا گیا۔85کلو غیر معیاری کیچپ اور 75لٹر جوس موقع سے اٹھوادیا گیا۔گلبرگ ٹائون میں واقع ماڈل ٹائون لنک روڈ اور مکہ کالونی رمضان بازارمیں موجود 38سٹالز کا 414مرتبہ معائنہ کیا گیا۔

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar

کاروائی کرتے ہوئے 1750لٹر غیر معیاری جوس اور 10کلو بیسن،30لٹر زائدالمعیاد پانی موقع سے اٹھوا دیا، 3جبکہ جوس کے سٹالز کینسل کروادیئے۔عزیز بھٹی ٹائون میں واقع تاج پورہ اور ہربنس پورہ کے رمضان بازاروںمیں 87سٹالز کے 520مرتبہ معائنہ کے دوران3کلو کارن فلار، 4کلو چارٹ مصالہ، 20کلو نمک،25کلو کیچپ،54لٹر مشروب غیر معیاری پائے جانے پر موقع سے اٹھوا دی جبکہ 2جوس اور 1کیچپ کا سٹال کینسل کروادیا۔داتا گنج بخش ٹائون میں شادمان اور اسلام پورہ کے رمضان بازاروںمیں موجود 44سٹالز کے 357مرتبہ معائنہ کے دوران 11کلو بھلے،2کلو کیچپ موقع سے اٹھوا دی جبکہ سموسہ پٹی رول اوربھلے کا سٹال کینسل کردیا گیا۔راوی ٹائون کے دہلی گیٹ، شاہدرہ ٹائون اور بیگم کوٹ کے رمضان بازاروں میں56سٹالزکے 254مرتبہ معائنہ کیا گیا کاروائی کرتے ہوئے 62کلو دالیں،3کلو بیسن موقع سے اٹھوادی گئی۔

واہگہ ٹائون کے رمضان بازار کے 28سٹالز کے 152مرتبہ معائنہ کئے گئے، کاروائی کرتے ہوئے 24لٹر غیر معیاری جوس اٹھوادیا گیا۔دیگر رمضان میںتیل کے معیار اور اس کے دوبارہ استعمال کو روکنے کے لیے شہر بھرمیںمہم جاری ہے۔ سموسے اور پکوڑے بنانے والوں کی دوکانوں اور ریڑھیوں پر استعمال ہونے والے تیل کے معیار کوجدید آلہ ٹیسٹومیٹر سے چیک کیا گیا۔ اس ضمن میں کاروائی کرتے ہوئے کل تقریبا 157لٹر غیر معیاری اور استعمال شدہ تیل کوموقع پر ضائع کروادیا گیا۔

حکومت پنجاب کے اس احسن اقدام کو سامنے رکھتے ہوئے دوسرے صوبوں کی بھی غریب عوام کے لئے ایسے سستے رمضان بازار کا انعقاد کرنا چاہئے تھا مگر ایسا نہیںکیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب جو اپنے آپ کو خادم اعلیٰ پنجاب کہلواتے ہیںحقیقت میں ہی خادم اعلیٰ ہیں جنہوں نے سب وزیروں کو عوام کیلئے بازاروں میں بھیجنا شروع کیا اور ناقص اشیاء کو نہ صرف تلف کیا گیا بلکہ مہنگی اشیاء بیچنے والوں پر جرمانے بھی کئے گئے ۔میاں شہباز شریف کو پنجاب کی عوام ایسے ہی اقدامات کی بدولت دعائیں دیتی ہے اور رمضان کا مہینہ تو مبارک مہینہ ہے جس میں دعائیں قبول ہوتی ہیں ،میاں صاحب پنجاب کی عوام کی دعائیں لے رہے ہیں ۔اللہ کرے باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی ”عوام” کے لئے کچھ کرنے کی توفیق ملے۔آمین۔

Shahid Mehmood

Shahid Mehmood

تحریر: محمد شاہد محمود