آئندہ 2دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران گلگت بلتستان خیبر پختو نخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہنے کے امکان ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، عیسیِ خیل اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور سمیت شیخو پورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ میں بھی بارش کی توقع زیادہ ہے۔

گلگت بلتستان، چترال اور مستوگ میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارشوں سے آئندہ 2روز میں شمالی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے۔