پنجاب میں موٹروےکے مختلف حصوں پر شدید دھند

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور بابو صابو انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی ہے،موٹروے پولیس نے ڈرائیورز حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

موٹروےترجمان کے مطابق لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے پر دھند چھائی ہوئی ہے اور حدد نگاہ 30 سے 50 میٹر رہ گئی۔

موٹروے پر سفر کرنے والے حضرات کو موٹروے پولیس کی جانب سے غیر ضروری سفر کرنےاور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ہائی وے پر پتوکی،اوکاڑہ سائیوال چیچہ وطنی، خانیوال اور ملتان میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔