پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، بلاول مہم کی قیادت خود کریں گے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی کمان خود سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے، پچیس اگست کو پنجاب کے اضلاع کے اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی بلدیاتی انتخابی مہم کو خود سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پارٹی کی پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کو اسلام آباد بلالیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے جس میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں شامل اضلاع کی تنظیموں سے ملاقات کریں گے ۔ 25 اگست کو فیصل آباد ضلع اور شہر کے اجلاس زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہونگے۔

26 اگست کو ننکانہ صاحب ، قصور ، 27 اگست کو اوکاڑہ ، پاکپتن 28 اگست کو گجرات ، لاہور 29 اگست کو بھکر اور چکوال کے اجلاس طلب کیے گئے ہیں ۔ پارٹی قیادت کی درخواست پر جنوبی پنجاب کے تین اضلاع کے اجلاس بلاول ہائوس لاہور میں بلانے کاامکان ہے تاہم اس ضمن میں ابھی حتمی طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔