پڑھا لکھا پنجاب۔ رتہ متہ۔ بالیاں۔ شیر گڑھ۔ پانچ گری میں پانچ نئے سکول قائم

Opening

Opening

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پڑھا لکھا پنجاب۔ رتہ متہ۔ بالیاں۔ شیر گڑھ۔ پانچ گری میں پانچ نئے سکول قائم۔ تعلیم کا فروغ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ محمد عباس شاہ تفصیلات کے مطابق رتہ متہ۔ بالیاں۔شیرگڑھ۔پانچ گری کے علاقہ میں تین نئے ایلمنٹری سکول اور دو ہائی سکولوں کاافتحاح کردیا گیا۔جس سے علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔گذشتہ روز رتہ متہ کے علاقہ شیرگڑھ۔بالیاں۔پانچ گرائیں میں پانچ سکولوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

یہ سکول حمزہ شہباز شریف کی خصوصی گرانٹ اور محمدعباس شاہ چیرمین یونین کونسل رتہ متہ کی خصوصی کوششوں سے قائم ہوئے ہیں۔ان سکولوں کی تعمیر پر جورقم خرچ آئی یہ خطیر رقم حمزہ شہباز شریف نے محمد عباس شاہ چیرمین یونین کونسل کی درخواست پرفراہم کی۔ان درس گاہوں کی افتتحاحی تقریب ہر سکول میں منقد کی گئی۔

ان تمام اداروں کا افتتحاح ڈی سی او جھنگ نادر چٹھ نے کیا۔جبکہ علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات میاں علی عمران سابقہ چیرمین۔میاں علی اکبر شاہ۔میاں چراغ اکبرشاہ سابقہ ایم پی اے۔حاجی غضنفر عباس شاہ سابقہ ایم پی اے۔ٹکہ خان بازاری ایڈووکیٹ۔نسیم زاہدای ڈی او ایجوکیشن۔ای ڈی اوورکس جھنگ اور علاقہ کے عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم این اے مہرغلام محمد لالی اور دیگر معززین نے خطاب کیاکہ ان درس گاہوں کے قیام سے علاقہ میں تعلیم کی روشنی پھیلے گئی۔اور ہمارے بچے مستقبل کے قابل معمار بنیں گئے۔