پنجاب کی نئی تنظیمی کمیٹی حقیقی جیالوں کی نمائندگی ہے۔ کامران یوسف گھمن

PPP Workers

PPP Workers

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی تنظیم سازی کیلئے جو کمیٹی قائم کی ہے اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تمام لوگ پارٹی کی تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گئے۔

تمام ممبران پارٹی کے حقیقی جیالے ہیں ان میں کوئی بھی ایسا نہیں جو پیرا شوٹ کے ذریعے اترا ہو یہ تمام لوگ ورکرز اور قیادت میں یکساں مقبول ہیں دعا ہے کہ یہ لوگ بھی اپنی پسند یا ناپسند کی بجائے ایسے لوگوں کی سفارش کریں جو واقع ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو مقبول بنانے کیلئے بغیر کسی دھڑا بندی کے صحیح اور جائز لوگوں کو آگے لانے کیلئے سفارشات مرتب کریں گئے۔

یہ بیان گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآرڈنیٹر اور سینئر نائب صدر فرانس کامران یوسف گھمن، جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد میڈیا ایڈوائزر ایم اے صغیر سیکرٹری خزانہ صوفی محمد سرفارز نے مشترکہ طور پر ہمارے نمائندے سے کہی۔