اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ قرآن کلاس کا آغاذ ہو گیا

Speech

Speech

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ پنجاب میں ہونے والی تین روزہ قرآن کلاس کا آغاذ ہو گیا جس میں نامور مذہبی سکالر اور علمائے کرام خطاب کریں گے پروگرام کے پہلے روز پاکستان کے نامور مذہبی سکالر شجاع الدین شیخ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور اسلامی قانون کو نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان کا مستقبل بہت روشن دکھای دے رہا ہے اور اس خطے میں پاکستان اپنے جغرافیائی سرحدوں کی وجہ سے پورے خطے کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلامی قوانین پر عمل ہی پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن کی بنیاد ہے درٰن اثناء ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب احمد فرقان خلیل کا کہنا تھا کہ جمعیت اپنی روایت برقراررکھتے ہوے ہر سال تین روزہ قرآن کلاس کا انعقاد کرتی ہے جس میں ملک بھر کے نامور مذہبی سکالر اور علمائے کرام شریک ہوتے ہیں اس کے ساتھ جمعیت ہر ماہ قرآن کلاس کا انعقاد اور نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو ویلکم پارٹی اور جامعہ میں کھیلوں کا میدان سجاتی ہے۔اس موقع پر طلبہ و طالبات ، اساتذہ اور یونیورسٹی ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور قرآن سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب
0333-8799954