پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں، سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی فیصلہ

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے متعلق امور پر غور کرنے کیلئے جوائنٹ آپریشنز کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول انٹیلیجنس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سول اور فوجی انٹیلی جنس اداروں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور فورس کا استعمال آپریشن کی نوعیت کے مطابق ہو گا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام آپریشنز کی نگرانی آپریشنز کوآرڈینیشن کمیٹی کرے گی اور آپریشن فوج، رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس کی مدد سے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں انٹیلی جنس کارروائیوں کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر سکیورٹی میکنزم کو مکمل فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔