پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ چکا، اب خیبر پختونخوا پر توجہ دیں گے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پر کپتان بیک فٹ پر آ گئے، فیصل آباد میں جلسہ ملتوی کر دیا، کہتے ہیں پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ چکا، اب خیبر پختونخوا پر توجہ دیں گے۔ تحریک انصاف کے خلاف سازش کی گئی۔

خواتین سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی ساکھ کو پہنچا نقصان، کپتان پریشان، 8 مئی کا فیصل آباد جلسہ ملتوی کر دیا۔ عمران خان کہتے ہیں خواتین پر لیگی کارکنوں کے حملوں کے بعد پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ گیا۔ یہ حملے سیاست میں خواتین کا کردار محدود کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔

کپتان نے اعلان کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کا کسی جماعت سے تعلق ہو، اسے عبرتناک سزا دیں گے۔ عمران خان نے فیصل آباد جلسہ منسوخ کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک خیبرپختونخوا میں جلسوں کی تاریخ دے دی۔ 9 مئی کو پشاور اور 11 کو بنوں میں جلسے ہوں گے۔