پنجاب رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان اجلاس 9 ستمبر سے نئی دہلی میں شروع ہوگا

Pakistan and Indian Border Security

Pakistan and Indian Border Security

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہان کے درمیان چار روزہ اجلاس نو ستمبر سے نئی دہلی میں شروع ہو گا۔

پاکستان رینجرز کے مطابق پنجاب رینجرز کے ڈی جی عمر فاروق برکی اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے آئی جی کے درمیان اجلاس نو ستمبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہو گا۔

اجلاس تیرہ ستمبر تک جاری رہے گا، دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے سربراہان کے درمیان سال میں دو مرتبہ اجلاس ہوتا ہے۔ اجلاس دونوں ممالک 1961 کے طے شدہ سرحدی قواعد کے مطابق ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان اجلاس کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں دونوں فورسز کے سربراہان کے درمیان بات چیت کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ کیا گیا۔