پنجاب میں رینجرز کی آمد پر تمام طبقات اور عوام خوشی اور فخر محسوس کر رہے ہیں، حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : رینجرز کی پنجاب میں آمد کو خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان ایک پرامن ملک تھا لیکن آج کل پاکستان بہت مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے۔دہشت گردی کے واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہے جبکہ کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل 247کاہنہ نو حاجی بشارت علی نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمدارشدرضا ایڈووکیٹ، محمدآصف رحمانی،غلام مصطفی بھٹی،شکیل احمد بھٹی فاروق بھٹی و دیگر بھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رینجرز کی آمد پروطن سے محبت کرنے والے تمام طبقات اورعوام خوشی اورفخرمحسوس کررہے ہیں اور توقع ہے کہ رینجرز ہرطرح کی دہشت گردانہ ‘کرپشن پرمبنی اوردیگرملک دشمن سرگرمیوں کی پنجاب میں بلارعایت جڑسے اکھاڑنے کے اقدامات کرے گی ۔ دہشت گرد کتنی بھی کوشش کرلیں پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں۔

پنجاب سے دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کی جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بیرونی عوامل ملک کی جڑیں کمزور کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کوٹھکانے لگانے کے لئے بے رحم آپریشن کیاجائے اوران کاقلع قمع کیاجائے۔معصوم وبے گناہ شہریوں کی جانیں لینے اورملکی سا لمیت سے کھیلنے والے دہشت گرد اورفسادی اپنے بھیانک انجام سے کسی صورت نہیں بچ سکتے ہم اپنی مسلح افواج پرمکمل بھروسہ کرتے ہیں ہماری فورسسز نے جانی قربانیاں دیکر دہشت گردوں کا کافی حدتک قلع قمع کر دیا ہے۔