پنجاب:نجی اسکول مالکان کے دوسرے دھڑے کے اسکول آج بھی بند رہیں گے

Punjab Schools

Punjab Schools

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی ایکٹ کے خلاف نجی اسکول مالکان کے ایک دھڑے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ دوسرے دھڑے کے تحت اسکول آج دوسرے روز بھی بند رہیں گے۔

پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی ایکٹ کے خلاف نجی اسکولز مالکان کی تنظیموں کے دو دھڑوں نے دو روز پنجاب بھر کے اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، تیسرے دھڑے نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

منگل کے روز لاہور کے 60 فیصد نجی اسکول بند اور دیگر کھلے رہے۔ منگل کو بند رہنے والے اسکولز آج دوسرے روز بھی بند رہیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بل کی واپسی تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔