سندھ میں پی پی نے 844، پنجاب میں ن لیگ نے931 نشستوں کیساتھ میدان مار لیا

Election Results

Election Results

لاہور/کراچی (جیوڈیسک) سندھ اور پنجاب میں جمعرات کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پنجاب کی 2399 نشستوں میں سے 2042 کےنتائج موصول ہوئے، جبکہ سندھ کی ضلع کونسل کی 1833 نشستوں میں سے 1643 کےنتائج موصول ہوچکے ہیں۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) 931 نشستوں کےساتھ سب سےآگے ہے، آزاد امیدوار 765 نشستوں پر کامیاب ہوئے، تحریک انصاف نے 301 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے 12اور مسلم لیگ (ق) کے 10 امیدوار کامیاب، جبکہ جماعت اسلامی کی 8 اور دیگر جماعتوں کے13امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں انتخابات میں پیپلزپارٹی 844 نشستوں کے ساتھ سب سےآگے رہی، ایم کیوایم 118 نشستوں پر کامیاب ہوئی، آزاد امیدوار 118 نشستوں پر کامیاب، مسلم لیگ(ن) کی 63 نشستیں، فنکشنل لیگ کی22، تحریک انصاف کے 7 اور دیگر کے 30 امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔ 441 نشستوں کے نتائج ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔