پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول تیار

Municipal Election

Municipal Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول چھبیس اگست کو جاری کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی سات سے گیارہ ستمبر تک وصول کئے جائیں گے۔ جانچ پڑتال تیرہ سے اٹھارہ ستمبر تک ہو گی۔ اپیلوں پر فیصلے تیس ستمبر تک سنا دیئے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں پولنگ اکتیس اکتوبر کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے کا شیڈول تین ستمبر جبکہ تیسرے مرحلے کا شیڈول اکیس ستمبر کو جاری ہو گا۔