پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 36 ہو گئی، 11 جاں بحق

Swine Flu

Swine Flu

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جن میں سے دو مریض لاہور میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کی علامات عام نزلہ، زکام کی سی ہوتی ہیں جن کا مریضوں کو علم نہیں ہوتا۔

لہٰذا احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاہئے۔