پنجاب میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ ہے نہ کوئی نو گو ایریا، رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں دہشتگردوں کی نہ تو محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور ہیں کوئی نوگو ایریا ہے۔

پنجاب میں بعض لوگ کسی کو خوش کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی باتیں کرتے ہیں۔ اگر کوئی محفوظ پناہ گاہ یا نوگو ایریا یے تو پراپیگنڈا کرنے کی بجائے ہمیں بتایا جائے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مشترکہ آپریشن کیے جاتے رہے ہیں۔ پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کی گئی ہے۔ پنجاب میں 56 آپریشنز پولیس نے کیے جبکہ سی ٹی ڈی نے 16 آپریشن کیے۔ خفیہ معلومات پر مشترکہ آپریشن پولیس، ایلیٹ، رینجرز اور فوج کرتی ہے۔

رواں سال اب تک 24 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال پنجاب میں 88 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کی صلاحیت اور استعداد بڑھانے سے ہی دہشت گردی کا تدارک ممکن ہے۔

دہشت گردی کے خلاف معلومات پہنچانے کے لیے عوام بھی حصہ لیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔