پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا گروہوں میں تصادم، چھ زخمی

Student Fight

Student Fight

لاہور (جیوڈیسک) ہیلے کالج میں طالبہ کے ساتھ بیٹھنے سے منع کرنے پر دو طلبہ تنظیموں کے کارکنان لڑ پڑے جھگڑے میں ایک تنظیم کے چار اور دوسری کے دو کارکن زخمی ہو گئے۔

تصادم کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیمپس پل پر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔

طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔