پیوٹن کو 2018 کے بعد بھی صدر رہنا چاہیے ، روسی عوام

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) 57 فی صد روسی شہری چاہتے ہیں کہ سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادیمیر پیوٹن کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جوولادیمیر پیوٹن کی پالیسی جاری رکھے۔

18 فی صد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو روس کے مسائل کا دوسرے حل تجویز کر سکے۔ 48 فی صد رائے دہندگان کے مطابق اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں ہے جو ولادیمیر پیوٹن کی جگہ لے سکے جبکہ 33 فی صد لوگوں کے خیال میں ایسی شخصیت کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔

رائے شماری کے نتائج کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد 60 فی صد سے کم ہو کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک کی حکومت میں انتخابات کے نتیجے میں نئے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔

21 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ سارا اقتدار ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں ہو۔