قادری کے جنت میں جانے پر عوام کا احتجاج

Protest

Protest

لندن (انعام الحق) چار سال کے ایک بار آنے والی تاریخ 29 فروری کو حکومت وقت کی اجازت سے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا یہ سزا سوچ سمجھ کر دی گئی۔

تاریخ کا تعین اور اگلے ہی دن عوام کیلئے پٹرولیم قیمتوں میں کم کی خوشخبری اور پھر صدر پاکستان کے دستخط، پاکستانی عوام اور علما کی جانب سے اس سزا کو ظلم اور ممتاز قادری کو بے شمار لقب دیئے جا رہے ہیں سوچنے کی بات ہے کہ علما کہتے ہیں کہ وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔

اگر ایسا ہے تو پھر احتجاج کس بات کا، توڑ پھوڑ کیوں، ملکی نظام کو درہم برہم کرنے کی دھمکیاں کیوں، ہڑتالیں کیوں، حکمرانوں کے لئے غلیظ گالیاں کیوں، حیرانگی ہوتی ہے اس بات پر جسے شہید کہ رہے ہیں اسکے شہید ہونے پر پاگل ہو رہے ہیں۔