حاجی قیصر امین بٹ کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات

Meeting with CM Punjab

Meeting with CM Punjab

لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف خصوصی طور پر گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ حاجی قیصر امین بٹ القادری کے گھر تشریف لائے، جہاں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سید اسد بخاری، مامون قیصر بٹ، مہدقیصر بٹ، فیضان جاوید بٹ ، مستحسن رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حاجی قیصر امین بٹ القادری کی بیٹی رحمت قیصر کی شادی پر انہیں مبارکبا د دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔اس ملاقات میں دیگر امور بھی زیر غور آئے۔حاجی قیصر امین بٹ اور ان کے صاحبزادوں مامون قیصر بٹ اور مہد قیصر بٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور