حاجی قیصر امین بٹ کا ڈاکٹر قدیر کے ہمراہ اے کیو خان ہسپتال کا دورہ

Haji Qaisar Amin Butt

Haji Qaisar Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کی دعوت پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے راوی روڈ پر واقع اے کیوخان ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا ، حاجی قیصر امین بٹ کے ہمراہ ہسپتال پہنچنے پر عملے نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے۔

انہوں نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کا موں اور زیر تعمیر ڈائیلسز سنٹر کا بھی جائزہ لیا، حاجی قیصر امین بٹ نے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کاموں کی رفتار کو تیز تر کیا جائے جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھاکہ دوہفتے بعد ڈائیلسز سنٹر مکمل طور پر فعال ہوجائے گا اور سنٹر میں ابتدائی طور پر 10بیڈز کی گنجائش رکھی گئی ہے جہا ں پر غریب اور نادار مریضوں کے مفت ڈائیلسز کیے جائیں گے، حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ راوی روڈ کے علاقے میں اے کیوخان ہسپتال کی تعمیر غریبوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔
میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور