قیصر امین بٹ کے بیٹے محمود علی نے اے کیو خان ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Haji Qaiser Butt Opening

Haji Qaiser Butt Opening

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کے بیٹے محمود علی قیصربٹ نے راوی روڈ لاہور میں مولانا احمد علی روڈ پر ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ القادری اور ان کے صاحبزادے ماحد قیصر بٹ، مامون قیصر بٹ سمیت اے کیوخان ہسپتال کے شوکت ورک ، شاہد بیگ ، ملک فیصل ، محمد حبیب ، محمد شاہد و دیگر بھی موجود تھے۔

سنگ بنیاد کی دعائیہ تقریب کے بعد حاجی قیصر امین بٹ نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں غریب اور بے سہارا مریضوں کو بہت جلد تمام طبی سہولیات بالکل فری دی جائیں گی اور کہ اپنے والد گرامی الحاج محمد امین بٹ سابق ڈپٹی میئر لاہور کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے انشاء اللہ ہسپتال کی تعمیر بہت جلد مکمل کر لی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو علاج معالجے کیلئے جدید مشینری اور تمام تر جدید میڈیکل کی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے جو بہت جلد اپنا کام شروع کردے گاس۔

میڈیا سیکرٹری