قلات: فائرنگ، قبائلی رہنما اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق 3 زخمی

Qalat Firing

Qalat Firing

قلات (جیوڈیسک) سوراب میں مقامی قبائلی رہنماء کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء اپنے بیٹے اور دو ساتھیوں سمیت جاں بحق جبکہ قافلے میں شامل تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قبائلی رہنماء ٹکری علی محمد اپنے بیٹے اور ساتھیوں سمیت گاڑیوں میں خاران سے سیاہ کمب جارہے تھے کہ اچانک جوری کراس کے مقام پر ان کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں علی محمد، اس کا بیٹا اور دو ساتھی جاں بحق جبکہ قافلے میں ہی شامل تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور لیویز واقعہ کی جگہ پہنچ گئے۔لاشیں اور زخمیوں کو سوراب اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس اثناء میں حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔