چوہدری قمر زمان کائرہ کی بھتیجی کی شادی پر چوہدری محمد رزاق اور چوہدری ارشد کی خصوصی شرکت

Qamar Zaman Kaira Niece Wedding

Qamar Zaman Kaira Niece Wedding

کھاریاں، پیرس (میاں عرفان صدیق) سابق وزیراطلات ونشریات چوہدری قمر زمان کائرہ اور چوہدری یاسر کائرہ کی بھتیجی چوہدری امجد علی کی بیٹی کی شادی پرپیرس کے معروف بزنس مین چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش اور مانچسٹر انگلینڈ کے معروف بزنس مین چوہدری ارشد ڈھل بنگش کی خصوصی شرکت۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کھاریاں کے سکائی ویزریسٹورنٹ پر سابق وزیراطلات ونشریات چوہدری قمر زمان کائرہ اور چوہدری یاسر کائرہ کی بھتیجی چوہدری امجد علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں سابق وزیراطلات ونشریات چوہدری قمر زمان کائرہ، چوہدری یاسر کائرہ فرام انگلینڈ،پیرس کے معروف بزنس مین چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش،انگلینڈ مانچسٹر کے معروف بزنس مین چوہدری ارشد ڈھل بنگش، مسلم لیگ ق مانچسٹر یوکے سے یوتھ ونگ کے صدر چوہدری دلاور خاں گجر،چوہدری سہیل،پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اور سینکڑوں افراد شامل تھے۔