قاری عطا الرحمن کینسر جیسی موذی بیماری کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے

MALAKA

MALAKA

ملکہ (محسن ضیاء اعوان) جمعیت اشاعت التوحید والسنتہ پنجاب کے ناظم اعلی قاری عطا الرحمن کینسر جیسی موذی بیماری کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی نماز جنازہ ظہور الہی سٹیڈیم میں اد ا کر دی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔نما زجنازہ جمعیت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان کے ناظم اعلی سید ضیاء اللہ شاہ نے پڑھائی۔

قاری عطا الرحمن نے اپنی تمام زندگی درس قرآن دیتے ہوئے گزاری ،ان کی وفات سے جمعیت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جو صدیوں تک پورا ہو نا مشکل ہے۔جم

عیت اشاعت التوحید والسنتہ پاکستان کے کارکنان نے قاری عطا الرحمن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ افضال احمد خاں ۔ملک عنصر اعوان ۔شاہد بٹر ۔طارق مصطفی اعوان ۔زاہد مصطفی اعوان ۔اور دوسرے افراد نے قاری عطا الرحمن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔