قصور جنسی اسکینڈل حکومتی کمزوری وناکامی کا ثبوت ہے’ جی کیو ایم

Kasur

Kasur

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویرنے قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس زیادتی کی ویڈیو بناکر بچوں کے والدین سے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم بٹورے جانے کے حقائق منظرعام پر آنے کے بعد وزیر قانون پنجاب اور پولیس کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی شرعی اور قانونی طور پر ناقابل معافی جرم’ زیادتی کی ویڈیوبنانا حیوانیت اور ویڈیو کے ذریعے والدین کو بلیک میل کرنا درندگی ہے۔

مجرموں ‘ حیوانوں و درندوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے اور انہیں احتساب و سزا سے محفوظ رکھنے کی کوشش و سازش کرنے والے کسی بھی طور انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں جبکہ اسلامی ملک میں اس قسم کے واقعات حکومت کی کمزوری و بے حسی کے ساتھ عوام کو تحفظ کی فراہمی میں ناکامی کا ثبوت بھی ہیں۔۔

امیر پٹی نے قصور واقعہ میں ملوث اور ان کے معاون و سرپرستوں کے کڑے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والوں کو نشان عبرت نہیں بنایا گیا تو آنے والے وقتوں میں پاکستان اور امن دشمن دہشتگردی اور خود کش بمباروں کی تیاری کیلئے بھی جنسی حیوانیت کا سہارا لیکر لوگوں کو بلیک میل کریں گے جس سے دہشتگردی کا نیٹ ورک مزید وسیع ‘ منظم و فعال ہوجائے گا اور پاکستان کے کسی بھی کونے میں کوئی کہیں محفوظ نہیں رہ سکے گا۔