قطر ائر ویز کے سی ای او سے ملاقات، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کولمبو (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کی وجہ سے مختلف شعبوں میں بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

منگل کو چیف ایگزیکٹو قطر ائر ویز اکبر الباقر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے بین الاقوامی شراکت دار مستحکم معیشت اور سیکیورٹی سمیت مثبت اشاریوں سے مکمل طور پر استفادہ کر رہے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر قطر ائر ویز نے کہا کہ ان کی فضائی کمپنی پاکستان میں آپریشنل سہولیات میں اضافے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے نجی شعبہ کے فروغ کیلئے وزیراعظم کی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ان کا وژن انتہائی اہم ہے۔