قطر سے ایل این جی کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

LNG

LNG

کراچی (جیوڈیسک) ایل این جی کا پہلا جہاز کراچی کے ساحل پر پہنچ چکا ہے۔ یہ جہاز جلد پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو جائے گا۔

ایل این جی کی درآمدی قیمت 5 ڈالر 35 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔ جہاز کو پہلے سے لنگر انداز دوسرے جہاز سے پائپ لائن کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا۔ یہ جہاز کارخانے کی حثیت رکھتا ہے۔ جہاں مائع گیس کو گیس میں تبدیل کر کے ایل این جی ٹرمینل میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اینگرو ایل این جی ٹرمینل پاکستان کا پہلا اور واحد ٹرمینل ہے جو یومیہ 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان ہر ماہ 3 سے چار ایل این جی گارگو درآمدت کرے گا۔

ماہرین کے مطابق ایل این جی گیس، بجلی کی پیداوار، ٹیکسٹائل کے شعبے اور سی این جی سیکٹر کو دی جائے گی جبکہ ایل این جی کے لئے گاڑیوں کی گیس کٹ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔