قطری شہزادے کا خط فراڈ، کیس سے نکال دیا جائے : نعیم بخاری

Panama Leaks

Panama Leaks

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قطری شہزادے کا خط فراڈ ہے۔

ہماری درخواست ہے کہ اس خط کو کیس کی کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے اور اسے کارروائی سے نکال دیا جائے۔

نعیم بخاری کے دلائل سننے کے بعد جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کیس کا انحصار قطری شہزادے کے لکھے ہوئے اسی خط پر ہے۔

اگر کیس میں سے اس خط کو نکال دیا جائے تو یہ آپ کے کام بھی نہیں آئے گا۔