قطر کو سزا دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

 Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک کی جانب سے خلیجی ریاست قطر کو دہشت گردی کی معاونت پر سفارتی بائیکاٹ کی صورت میں ’سزا دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے۔ امریکا، قطر کو دہشت گردی کی مالی معاونت پر سزا دینے کا حامی ہے۔‘

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’وہ قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو دیکھ رہے ہیں۔

قطر کو دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف جنگ کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔

قبل ازیں ایک دوسرے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی معاونت کرنے کے رد عمل میں بائیکاٹ کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔