فن قوالی کو ایک مرتبہ پھر عروج حاصل ہو گیا: راحت فتح علی

 Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

لاہور (جیوڈیسک) نامور گائیک استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ فن قوالی کو ایک مرتبہ پھر عروج حاصل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان قوالی کے فن کی اکیڈمی تھے فن قوالی کی پذیرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے جس فلم میں قوالی شامل کی جاتی ہے وہ فلم ہٹ ہو جاتی ہے یہ فن تقریباً چھ سو سال پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے گانوں میں جو صوفیانہ رنگ شامل ہو گیا ہے وہ قوالی کے ذریعے ہی آیا ہے۔