قلعہ سیف الله میں طالبہ کی خود کشی، کالج ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

Police

Police

کوئٹہ (جیوڈیسک) قلعہ سیف الله میں طالبہ کی خود کشی کا معاملہ، طالبہ کا کالج ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

ایس پی قلعہ سیف اللہ عابد بلوچ نے بتایا کہ خود کشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ کے معاملے پر پولیس کی جانب سے بھی کارروائی کی جارہی ہے، تحقیقات کے حوالے سے طالبہ سے متعلق کالج ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے کالج انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

ایس پی کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے اور پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایف آئی آر کر لی جائے گی۔