قراةالعین میمن نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ لانڈھی کورنگی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

کراچی: ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ لانڈھی کورنگی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیااور امام بارگاہ کے منتظمین سے امن وامان اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے ملاقات کیں اور انہوں نے عملے کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کے حوالہ سے جاری کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھیں مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پرصفائی ستھرائی اورروشنی کی فراہمی کو یقینی بنائیںمنتظمین کی جانب سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ ا بلدیہ کورنگی کے بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اورمنصوبہ بندی سے ہی بلدیہ کورنگی کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے صاف ستھرا اور روشن بنانے کیلئے ہم سب کو ایک ہو کر کام کرنا ہوگا۔

جبکہ موقع پر موجود افسران نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کو عاشورہ محرم کے دوران تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف خصوصا جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے علاوہ استر کاری اور رورشنی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے صفائی ستھرائی اور دیگر تعمیراتی کاموں میں مصروف عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہتر بنائیں مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر موجود باقی ماندہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کر کے موصول ہونے والی دیگر شکایت کے خاتمہ کو ممکن بنائیں ہر اس مقام پر سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے منتظمین سے مشاورت اور ان سے موصول ہونے وا لی شکایات کے خاتمہ کیلئے بھرپور انداز میں کاروائی کریں۔

Quratalayn Memon Landhi Korangi Imam Bargahs Visit

Quratalayn Memon Landhi Korangi Imam Bargahs Visit