قراةالعین حیدر نے شعبہ ریاضی اور جامعہ کراچی میں مجموعی طور پر عمدہ ترین نمبر لے کر ریکارڈ قائم کردیا

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناثم سیف الاسلام نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہے اور اس جامعہ سے لاکھوں طلبہ فارغ التحصیل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں مگر ان لاکھوں طلبہ و طالبات میں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر خود جامعہ کو ناز ہوتا ہے، ایسے ہی طلبہ و طالبات میں ایک قراة العین حیدر ہیں، انجمن طلبہ اسلام کی تعلیم دوستی مثالی ہے اور انجمن ایسے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے پروگرامات و سیمینار منعقد کرتی رہتی ہے۔

ایک مختصر تقریب میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناثم سیف الاسلام نے کہا کہ قراة العین حیدر نے شعبہ ریاضی اور جامعہ کراچی میں مجموعی طور پر عمدہ ترین نمبر لے کر ریکارڈ قائم کردیا، ان کا گولڈ میڈل ان کی محنت کا ثمر ہے، قراةالعین حیدر تمام طلبہ و طالبات کے لئے رول ماڈل بن چکی ہیں،اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم وقاص صدیقی نورانی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کی جانب کی سے جامعہ کی سپر گرل کو پھول اور کتب کے تحفے پیش کئے گئے، قراة العین حیدر جامعہ کا اثاثہ ہیں۔

وی سی کو درخواست کرتے ہیں کہ انہیں جامعہ میں لیکچرار مقرر کیا جائے، قراةالعین نے ابتداء سے ہی جامعہ میں اپنی قابلیت کا لوہا منوالیا تھا اور ہر سیمسٹر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ، ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ آج بھی ایسے علم دوست طلبہ و طالبات اس معاشرے میں موجود ہیں، شعبہ ریاضی میں منعقد ہونے والی مختصر تقریب میں انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی یونٹ کے طلبہ و طالبات وقاص صدیقی نورانی، معاذ اعظمی، عمران مدنی، حرا ناز، طوبیٰ کنول او ر منیبہ منہاس نے قراة العین حیدر کو تحائف پیش کیے۔