قائد اعظم محمد علی جناح کا 139 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

Muhammad Ali Jinnah

Muhammad Ali Jinnah

کراچی (جیوڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 139 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ مرکزی تقریب مزار قائد پر ہو گی۔

بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہو گی، جس میں پاکستان آرمی کا چاق و چوبند دستہ گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔

گارڈز کی تبدیلی کے بعد گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ، تینوں مسلح افواج کے نمائندے، اہم سیاسی اور سماجی شخصیات مزار پر حاضری دیں گی، جس کے بعد مزار کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا اور عوام بھی اپنے محبوب قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار پر پہنچیں گے۔