قائد اعظم ڈے نمائشی فٹ بال میچ برما محمڈن نے شاہ فیصل کمبائنڈ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Quaid Azazm Football Mach

Quaid Azazm Football Mach

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال چمپئن اعظم اسپورٹس فٹ بال کلب ڈرگ روڈ کے زیر اہتمام بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر اعظم اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ڈرگ روڈ پر ایک نمائشی میچ کھیلا گیا نمائشی میچ برمامحمڈن اور شافیصل کمبائنڈ کے مابین کھیلا گیا جسے برما محمڈن کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد شاہ فیصل کمبائنڈ کو1-0سے شکست دیکر قائد اعظم ڈے نمائشی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کا فیصلہ کن گول برما محمڈن کے کھلاڑی فاروق نے اسکور کیا ۔تاہم کئی آسان مواقع کے باوجود شاہ فیصل کمبائنڈ گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی اور برما محمڈن کھیل کے اختتام تک اپنے دفاعی کھیل کی وجہ سے مخالف ٹیم پر حاوی رہی میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی الیاس اعوان اور ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید عثمان شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑی میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سیکریٹری DFAایسٹ کیپٹن عبید اللہ ،ممبر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن عبدالعزیز ،نائب صدر ایسٹ عبدالقیوم لاسی ،محمد حسین وارثی ،اجمل خٹک ،صدر ہزارہ فٹ بال کلب پرویز تنولی ،سیکریٹری اُسامہ اسپورٹس ریاض اختر مائیکل ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی الیاس اعوان نے فاتح ٹیم کو 5اور رنر اپ ٹیم کو 3ہزار روپے کیش انعام دیئے اور اپنے جانب سے دونوں ٹیموں کو 2،2ہزار روپے کیش انعام سے بھی نوازا کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض محمد ریاض پاکستان اسٹیل،سلیم اللہ اور سلیم شاہ نے انجام دیئے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر