قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل آج کھیلا جائیگا

Basketball

Basketball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل (آج) مورخہ یکم جنوری2017ء بروز اتوار 8بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا۔

فائنل میں شہر کراچی کے دو معروف ٹیمیں اقراء یونیورسٹی باسکٹ بال کلب اور بائونس باسکٹ بال کلب مد مقابل ہونگی ۔فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد سلیم رضا کھوڑو فاتح ،رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوںمیں انعامات و سرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے جبکہ تقریب کی صدارت سابق وزیر اسپورٹس ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ کریں گی۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ میں مزید 2میچ کھیل گئے جن میں نشتر کلب نے عسکری کلب کو 57-45اور اقراء یونیورسٹی نے ون یونٹ کلب کو 44-39سے زیر کردیا کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ،طارق حسین ،ممتاز احمد ،ظفر اقبال ،غلام رسول ،جاوید احمد اور یعقوب قادری نے انجام دیئے۔

جبکہ ٹیکنکل آفشیل ضائمہ طارق اور ذین العابدین تھے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان تنویر احمد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر حاجی غلام محمد خان، امجد علی خان، عبد الناصر، محدم یعقوب اور دیگر موجود تھے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر