قائد اعظم کے بتائے ہوئے رستہ پر چلنے میں ہی ہماری فلاح ہے، عمیر زیدی

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ عمیر زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنا فرض نبھانا ہے، قائد اعظم کے بتائے ہوئے رستہ پر چلنے میں ہی ہماری فلاح ہے، ملک سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کریں،قائد اعظم ایک با اصول اور صاف ستھی سیاست کے علمبردار تھے،وہ سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر کسی غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے پر چلنے کے خلاف تھے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر یوتھ ونگ واہ کینٹ کی جانب سے منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدرہاشم رضا کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے قائد کے خواب کو سچ کر دکھایا،آج پاکستان اقوام عالم میں جس طرح اپنی منفرد پہچان اور شناخت رکھتا ہے۔

اس کا سہرا بلاشبہ قائد میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے مملکت پاکستان کا نہ صرف اقوام عالم میں وقار بلند کیا بلکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا ، اس موقع پر جنرل سیکر ٹری یوتھ ونگ واہ کینٹ راجہ زوہیب،صدر یوتھ ونگ وارڈ نمبر 8 سہیل شاہ،جنرل سیکرٹری وارڈ آٹھ اسد شاہ کے علاوہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر یوتھ ونگ کے رہنماوں نے قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038