قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر گرین پیس ایجوکیشنل سسٹم کے تحت تقریب کا انعقاد

Quaid-e-azam

Quaid-e-azam

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کا برصغیر کے مسلمانوں پر عظیم احسان ہے کہ یہاں بسنے والے مسلمانوں کو متحد کرکے ایک آزاد ریاست کا قیام عمل میں لائے ،یہ قائد کی ذہانت اور جدوجہد کا ثمر ہے کہ دنیا کے نقشے میں پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست کے طور پر جانا اور پہچانا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین پیس اسکول اینڈ کالج کھو کھرآپار ملیر کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے وائس پرنسپل صفیہ عثمانی نے بھی خطاب کیا تقریب میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کے علاوہ والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ قائد اعظم ایک عہد کا نام ہے قائد اعظم کی زندگی ہمارے لئے خصوصاً طلباء و طالبات کے لئے مثل راہ ہے۔

آج بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم وفات پر ہمیں اپنے قائد سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سبز ہلالی پرچم دنیا میں سربلند کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے تقریب سے اپنے خطاب میں وائس پرنسپل مسز صفیہ عثمانی نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور قائد کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے تعلیم کے حصول کے ساتھ علم کو عام کریں انہوں نے کہاکہ پاکستانکو اگر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیںقائد اعظم محمد علی جناح کے رہنماء اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل کرنا ہوگا قبل ازیں اسکول کے طلباء و طالبات نے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔