کیا یہ ہمارا معیار ہے؟

ALLAH

ALLAH

تحریر : شاہ بانو میر
اللہ پاک کو کسی کی گریہ وزاری ارتنی پسند آجاتی کہ وہ اس انسان سے ویسے ہی انداز میں دعا منت و سماجت سننا چاہتا کچھ ایسا ہی معاملہ پاکستانی لوگوں کے ساتھ ہورہا ـ اللہ پاک کو ان کا رونا پیٹنا سسکنا اتنا اچھا لگ گیا کہ جیسے ہی دہشت گردی کی لہر تھم جاتی تو قدرتی آفت اس ملک کی راہ دیکھ لیتی سانحہ پشاور کی دلگداز یادیں ابھی تک ذہنوں میں تازہ ہیں ـ کہ سانحہ کراچی رونما ہوتا ہے ـ اس کے بعد اب سانحہ لاہور سانحہ لاہور جس میں والدین اپنے 6 بچوں سے آن کی آن میں محروم ہو گئے ـ بالکل ویسے ہی جیسے قدیم زمانے میں کسی نیک انسان کے بچوں نے باغ پر خوب محنت کی جب پھل اتارنے کا وقت آیا تو دل میں بے ایمابنی نے جنم لیا کہ صبح ہوتے ہی غریب اپنا حصہ لینے پہنچیں گے

لہٰذا صبح سویرے خاموشی سے نکلیں گے کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو اللہ پاک کو ان کی یہ سوچ پسند نہ آئی اور باغ پہنچ کر انہیں تباہ حال زمین اجڑا ہوا گلستان مùلا وہ سمجھے کہ اندھیرے میں غلط مقام پے آگئے لیکن ایک بھائی جان گیا کہ وہ منزل پر پہنچ کر منزل کھو چکے ایسے ہی اللہ پاک نے نجانے کس مصلحت کے تحت ایک بھرے پُرے گھر کو پل بھر میں ویران کر کے ہمارے لئے پھر سوچنے کیلیۓ کئی اسباق چھوڑ دیے ـ 6 بچوں کے جنازے اٹھتے دیکھ کر ہر پتھر بھی رو اٹھا ـ لاہور کیا پورا ملک بلکہ دنیا سوگوار تھی ـ

محکمہ کی مجرمانہ غفلت اور ناقص حفاظتی اقدامات کی قلعی کھل گئی تو جوڈیشل کمیشن کا قیال عمل میں لایا گیا لیکن جو بھی کر لیں جن کا گھر لُٹ گیا وہ تہی دست وتہی داماں ہوگئے ـ ایسی قیامت صغریٰ آئی کہ اپنے پرائے سب وہاں پہنچے نہیں پہنچے تو خود کو خادمِ اعلیٰ کہنے والے وزیر اعلیٰ اور ان کا کوئی نمائیندہ نہ پہنچ سکا ـ مصروفیت ہو گی یہ سوچ کر خود کو بہلا لیا کہ ہر وقت کی حکومت سے بدگمانی نہیں اچھی ـ آج تن بدن میں یکلخت چنگاریاں سی نکلتی محسوس ہوئیں

Zimbabwe Team

Zimbabwe Team

جب زمبابوے کی ٹیم کے ملک میں داخلے سے لے کر لاہور ائیر پورٹ سے اخراج تک کے مناظر یوں تزک و احتشام سے ٹی وی چینلز پر دکھائے جا رہے گویا اس ملک کے ہر حادثے کو آج ان کی آمد کی عظیم خوشی نے ہمارے ذہنوں سے محو کر دیاـ وہ خادم اعلیٰ صاحب شائد رات کے گشت پر نکلے تھے شہر کے غرباء میں خوراک تقسیم کر،نے لیکن آج زمبابوے کی ٹیم کی آمد انہیں ائیر پورٹ پر لے آئی ـ انا للہ وانا الیہ راجِعونجس ملک کی ہر ماں کہیں تو بے گناہ مقتول شہری کی ماں ہونے کی پاداش میں مرحوم بیٹے کی تصویر سینے سے لگائے خاموش آنسو بہا رہی ہے اور حکمرانوں سے جوان بیٹے کی جدائی میں بہتے ہر اشک کا حساب مانگ رہی ہے ـ

تو دوسری طرف مثلِ آفتاب چمکتے چہروں والے نوجوان سپاہیوں کی جوان بیوائیں ان کی بوڑہی عمر رسیدہ مائیں اس ملک کے ان غاصب حکمرانوں سے پوچھ رہیں کہ تمہاری گندی سیاست اور بڑہتی ہوئی حریص کوششوں نے سودے بازیوں نے آج ملک کو دشمنوں کی محفوظ آماجگاہ بنا دیا تھا جس کو ناپاک لوگوں سے پاک کرنے کے عوض ہمارے جوان بچوں کے جسم لاشے بن رہے؟ ملک کا کونا کونا اس وقت حالتِ جنگ میں اور پوشیدہ ظاہری شب خون مارنے والوں کے نشانے پر ہے ـ

ہر روز سورج ابھرتا ہے تو ڈوبتے ہوئے کئی بے گناہوں کے ساکت وجود تاریک قبر میں اتار کر خود بھی تاریک لبادہ اوڑھ کر پاکستان سے ڈوب جاتا ایسے ملک میں ایسی شادمانی جہاں نہ کفن میلے ہوئے نہ تین دن ہوئے کہ اسلامی انداز میں سوگ کے اختتام کا اعلان سمجھ کر خوشیوں کے شادیانے بجانے کا اہتمام کیا جا سکے عزیز ہم وطنو زمبابوے کی ٹیم کو خوش آمدید کہہ کر ہر اہل وطن آج رات خوشی سے سوئے گا نہیں

Cricket

Cricket

کیونکہ یہ وہ موقعہ ہے جس کا اس ترسے ہوئے ملک کو عرصہ دراز سے انتظار تھا ـ اکابرین کہتے کہ آپ سب کو واحد کرکٹ ہی ہر غم سے نجات دلوانے کا باعث بنتی ـ یہ معیار ہے آج ایک عام پاکستانی کا ؟ اس کو ملک میں ہونے والے خون خرابے ہم وطنوں کی بے گناہ شہادتوں کا غم کرکٹ 20 20 کھیل کر بھول جائے گا؟سوچئے آج آپ کو آپ کے حکمران کس سطح پر لا چکے؟ کیا معیار آپکا مقرر کیا گیا؟ شاہی سواری کرکٹ ٹیم کی صورت تشریف لا چکی والہانہ استقبال کر کے انہیں بتایا جا رہا کہ کس قدر بڑا احسان ہے

اُن کا ہم پر اس ارضِ پاک پر فیس بک پر ایک خاتون نے طنزیہ آرٹیکل لگایا کہ عوامی ذہنی سطح چیک کرنے کیلیۓ انہوں نے اپنی ایک تصویر لگائی جس کو 1گھنٹہ سترہ منٹ میں ناقابل بیان پسندیدہ اسناد ملیں بے شمار تعریفی کلمات اور پسندیدہ نشان کچھ روز بعد انہوں نے ایک سبق آموز آرٹیکل تحریر کیا سترہ گھنٹے گزرنے کے بعد اس قوم نے صرف 11 پسندیدہ تمغے دیے اپنی ذہنی سطح کی بلندی یا پستی کا یہ بہترین پیمانہ ہے جو اس خاتون نے بڑی سہولت سے طنزیہ بیان کیا ـ

ہمارے پسماندہ معیار کے ہم خود ذمہ دار ہیں ہماری ترسی ہوئی خشک بد حال زندگی ہمیں سطحی بنا گئی یا پھر حکمرانِ وقت اپنی ذہنی سطح ہم پر مسلط کر چکے آج کا شاندار استقبال مجھے تو تذلیل محسوس ہورہا لاہور کے متاثرین کی کراچی کے متاثرین کی آپ کیا کہتے ہیں؟

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر