ملکہ کی خبریں 22/9/2016

Malika

Malika

ملکہ (عمر فارو ق اعوان سے) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت الحاج چوہدری انصر جاوید پلا ہوڑی حال مقیم (تیماء ) سعودی عرب نے کہا کہ وطن عزیز پر اٹھنے والے ناپاک قدموں کو پوری قوم دلیری کے ساتھ روکے گی۔ پاکستانی قوم ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنا سعادت سمجھتی ہے ۔ سرحدوں پرانڈین آرمی کی ہلچل بتا رہی ہے کہ دشمن ملک حواس باختہ ہو چکا ہے ۔ افواج پاکستان نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے بھی ہند و ستا ن کو عبرت کا نشانہ بنا یا تھا اور ایک با ر پھر طاقت کے نشے میں مست ہوکر انڈین آرمی پاکستان پر یلغا ر کرنا چاہتی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی افواج نے اور پاکستانی عوام نے ہمیشہ ملک کی خا طر لا زوال قربانیاں پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمر فارو ق اعوان سے) فا طمہ میموریل ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ 25 ستمبر بر و ز اتوار لہڑی میں لگایا جائے گا ۔ جس میں ڈاکٹر عبدالحمید ملک میڈیکل سپیشلسٹ ، ڈاکٹر محمد ریاض میڈ یکل سپیشلسٹ ، ڈاکٹر مدیحہ ظفر ماہرامراض زچہ بچہ ، ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر اسراء ا فتخار مر یضو ں کا چیک ا پ کر یں گے ۔ کیمپ صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک لگا یا جا ئے گا ۔ کیمپ کا ا نعقا د ملک ا فتخا ر حسین اعوا ن حا ل مقیم کو یت نے کیا ہے ۔ جبکہ کیمپ کی نگر ا نی حید ر کر ا ر ویلفیئر ٹر سٹ لہڑ ی کر ے گی ۔