ملکہ کی خبریں 4/12/2016

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گذشتہ روز خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہروال کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے حقدار ہیں وہاں پر یہ ہماری مغفرت کا سبب بھی بن سکتے ہیں سید مدثر حسین شاہ نے یہ ادارہ بنا کر صدقہ جاریہ کیا ہے اور عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے بچوں نے جو پروگرام پیش کئے ہیں وہ حقیقی معنوں میں کسی بھی نارمل بچے سے کم نہیں ہیں اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے میں اس ادارہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سب ملکر ملک میں امن و امان کے لئے کام کریں تاکہ ملک اور علاہ امن کا گہوارہ بن سکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ المدثر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گوجرانوالہ ڈویژن میں منفرد ادارہ ہے مدثر حسین شاہ کا یہ عظیم کارنامہ ہے خصوصی افراد کی نوکریوں کا کوٹہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک فیصد بڑھا کر 3فیصد کر دیا ہے نوکریاں بھی دی جا رہی ہیں یہ لوگ نارمل لوگوں سے زیادہ محنتی پائے گئے ہیں DCOنے مزید کہا کہ ضلع گجرات میں صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں یہاں پر فری ڈائلسز کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے گجرات میں بابلکل فری ڈائلسز ہو رہے ہیں اور وہاں پر مریضوں کو کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے چیئرمین ادارہ سے مدثر حسین شاہ نے کہا کہ میں تمام لوگوں کا یہاں آنے پر بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ان خصوصی بچوں کے لئے وقت نکالا پہلے بھی آپ کے تعاون سے کام جاری ہے میں آئندہ بھی آپ کے تعاون کا طلبگار ہوں یہاں پر خصوصی اکیڈمی، ہیلتھ کیک سنٹر بھی مستقبل میں بنایا جائے گا مسجد اور نابینا بچوں کے حفظ کے لئے بنایا گیا مرکز بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس موقع پر چوہدری تنویر احمد سابق ایڈیشنل آئی جی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خصوصی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے المدثر یوکے کی جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ اور بچوں کے والدین نے شرکت
کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر المدثر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہروال میں منعقدہ تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال چیئرمین ادارہ سید مدثر حسین شاہ نے کیا۔ نمایاں طور پر شرکت کرنے والوں میں M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ، چوہدری تنویر احمد کوٹلہ، DCO لیاقت علی چٹھہ، M.P.A چوہدری اشرف دیونہ، AC کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، سید صابر حسین شاہ گلیانہ، سید طالب حسین شاہ، ڈاکٹر محمد عباس چیئرمین یوسی گلیانہ، سلیمان امن ہاشمی وائس چیئرمین یوسی گلیانہ، ملک فضل حسین بدرمرجان، ملک اقبال بدرمرجان (کونسلر)، ملک آصف بدرمرجان، چوہدری تنویر سابق ایڈیشنل آئی جی، محمد پرویز (UK)، سید محمود ناصر، خواجہ ظہیر الدین، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ صدر کھاریاں بار، چوہدری محبوب علی ڈھولہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کھاریاں بار، دلدار حسین کاظمی، ڈاکٹر اسماعیل راشد، طارق عزیز کے ساتھ بچوں کے والدین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔