ملکہ کی خبریں 05/08/2015

Malika

Malika

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستانی کمیونٹی فرانس و اٹلی کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ارشاد احمد آف سدکال نجی دورہ پر فرانس سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورہ پا کستان کے دوران وہ اپنی عزیزوں کی شادی کی تقریبات میں شرکت کر یں گے اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے مختلف سیاسی شخصیات سے تبادلہ خیال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) قصبہ ملکہ ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ملک اصغر علی اعوان کایو نین کونسل ملکہ سے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑ نے کا اعلان۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک علی اصغر اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر 1 ملکہ سے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑوں گا۔ اس سلسلہ میں مجھے عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے میں انشا اللہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑو ں گ ۔ اور انشا اللہ عوام کی تائید و حمایت سے کونسلر منتخب ہوں گے۔